وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے اور پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے اور افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔