پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی سینیٹر پلواشہ خان کے پاس آمد سید نیر حسین بخاری نے سینیٹر پلواشہ خان سے اُن کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سید نیر حسین بخاری نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ والد کا سایہ دنیا میں ایک انمول نعمت ہوتا ہے، جس کا جانا ایک بڑا صدمہ ہے، لیکن اللہ رب العزت کی رضا پر صبر ہی مومن کی پہچان ہے۔ انہوں نے سینیٹر پلواشہ خان اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے |