cانہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ حملے میں علی مدد جتک کے محفوظ رہنے پر اظہار تشکر اور ا ±ن کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور کھلی دہشتگردی ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانے میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعابھی کی۔