آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں:
آج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے:
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی افواج پاکستان کے عزم، جراَت اور مضبوط دفاعی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے:
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے:
افواج پاکستان نے ارض وطن کی حفاظت کے لیے جو شجاعت و استقامت دکھائی، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سنہری مثال ہے:
آپریشن بنیان المرصوص کے دوران قوم نے جس اتحاد و یکجہتی اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بھی مثالی ہے:
صدر مملکت آصف علی زرداری کا یہ بیان ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے کہ “ہم اپنی مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے چٹان کی مانند ڈٹے رہیں گے”:
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بیان بھی ہر پاکستانی کے عزم کا آئینہ دار ہے کہ ہم اپنے آبی حقوق پر حملے کا دفاع کریں گے:
آئیے آج یہ عہد کریں کہ ارض وطن کے دفاع کے لیے ہم سب اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے