اسلام آباد، (22 مئی 2025) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رومانیہ کے نومنتخب صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رومانیہ کے عوام کیلئے امن، استحکام اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔