چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز پارٹی کے مختلف لیڈروں سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے سیاسی صورتحال اور ان کے علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور شامل تھے جن سے چیئرمین پی پی پی نے بدین کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ لی۔ پی پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے زرداری ہاو ¿س میںچیئرمین بلاول سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے چیئرمین پی پی پی سے ملاقات کی، اس موقع پر بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پی پی پی خیبرپختونخوا کے رابطہ سیکریٹری فرزند علی وزیر نے بھی چیئرمین بلاول سے ملاقات کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے بھی چیئرمین بلاول سے ملاقات کی اور اس موقع پر پی پی پی پنجاب کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس ملاقات کے موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چوہدری بھی ہمراہ تھیں۔ |