چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی تین کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹانک، ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع تھل میں فورسز کے ہاتھوں 22 دہشتگردوں کاواصل جہنم ہونا اہم کامیابی ہے۔ چیئرمین بلاول نے خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے بگن کے علاقہ کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں 6 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی اور معاشرے کو انتہاپسندی سے محفوظ بنانے کے لیے نیا ایکشن پلان وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ |