پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، محترمہ فریال تالپور نے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025ع کا آغاز تجدید، امید، اور اتحاد کا موقع ہے۔ انہوں نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے زور دیا کہ آئیے ہم اس سال کا آغاز اس عزم کے ساتھ کریں کہ ہم جمہوریت، مساوات، اور سماجی انصاف پر مبنی پاکستان کے مشترکہ وژن کو حاصل کریں گے، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پیش کیا، اور جسے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم ترقی اور شمولیت کے اصولوں کو 2025 اور اس سے آگے بھی برقرار رکھیں گے۔