خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ہب گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کیڈٹ کالج جھنگ کی خواتین کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے تعلیم کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کی خواتین تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں۔ آصفہ بھٹوزرداری نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔ خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اس سفر کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے ۔ تقریب میں گرلز کیڈٹ کالج ملیر کے سی ای او کمانڈر سہیب اور جعفر فاو ¿نڈیشن کے پیٹرن ان چیف عبدالقادر جعفر نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ اور سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجودتھیں۔