چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنماو ¿ں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی پی نے قبول کرلی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو بھی ہمراہ تھے۔