نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جون 2019 میں جب نیب کے آفیسر صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے آئے تو صدر زرداری حسن سلوک کے ساتھ نیب افسران کو پیش آئے اور نیب افسران سے چائے کا پوچھا اور ہنستے ہنستے ان کے ساتھ جیل چلے گئے۔ شیری رحمان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں نیب کے تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دی ہیں۔ عمران خان نے نیب آفیسر کو دھمکی دی کہ ان کی بیوی نیب آفیسر کی وجہ سے جیل میں ہے اس لئے جیل سے باہرآکر اس نیب آفیسر کو نہیں چھوڑوں گا۔ ماضی میں یہ پولیس اور ججز کو بھی دھمکیاں لگاتے رہے ہیں۔ تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دینا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف نا ملے تو گریبان پکڑنا ان کی عادت ہے، دھمکیاں کام نا کریں تو یہ پاﺅں پکڑتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ اسی طرح انہوں نے نیب قوانین میں حکومتی ترامیم کو چیلنج کیا۔عمران خان اب سپریم کورٹ کی جانب نے نیب قوانین میں حکومتی ترامیم کو بحال کرنے کے بعد یہ رلیف مانگ رہے ہیں۔ |