پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب دکھانے کا بندوبست کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر افتخار شہزادہ،سنیئر رہنما پی پی پی راجہ عمران اشرف، سابق رکن صوبائی اسمبلی زمین خان، چیف میڈیا کوآرڈینیٹر چیئرمین پی پی پی نذیر حسین ڈھوکی، سید کیپٹن واصف، قربان حیدر، چوہدری امجد، نائب صدر چوہدری یوسف گجر، جنرل سیکریٹری اظہر علی، انفارمیشن سیکریٹری محترمہ عظمیٰ اوشو ناصر، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد علی اور ملک زاہد کے علاوہ لیڈیز ونگ سے سینئر نائب صدر نگہت ودود، نائب صدر زہرہ خان، ملک ندیم ، وقار حفیظ انفارمیشن سیکرٹری کلچر ونگ اور گل بادشاہ ممبر ایگزیکٹو اسلام آباد سٹی اور پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا آن لائن خطاب سنا۔ پارٹی کارکنان چیئرمین پی پی پی کے خطاب کے دوران وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے رہے۔