پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 39ویں یوم شہادت پر شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاو ¿س سے جاری کردہ پریس ریلیز مکے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ اور جمہوریت کے لیے ناقابلِ فراموش جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی میراث روشنی کا مینار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت ہمیں ان بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو بھٹو خاندان نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے دی ہیں۔ چہِرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید شاہنواز بھٹو کے افکار پر چلتے ہوئے ملک میں مضبوط جمہوریت، مساوات اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کا خواب ایک جمہوری، خوشحال اور مساوی معاشرے کا قیام تھا، اور پاکستان پیپلز پارٹی اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔