پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آکسفورڈ یونی ورسٹی یونین کے سابق صدر اور برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما الیکس جسٹ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول سے فارورڈ گلوبل کے ڈائریکٹر الیکس جسٹ کے ہمراہ انٹرنیشنل ریپلکن انسٹی ٹیوٹ کی ریذیڈنٹ پروگرام ڈائریکٹر نرگس خان نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول ، الیکس جسٹ اور نرگس خان کے درمیان دورِحاضر میں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی پی پی کے ہمراہ پی پی پی ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کے سربراہ اور پی پی پی سینٹرل الیکشن سیل کے کوآرڈینیٹر آصف اللہ خان موجودتھے۔ |