پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے پی پی پی اراکین کا اجلاس زرداری ہاﺅس میں ہوا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی کابینہ کے پی پی پی اراکین نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاو بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کے پی پی پی اراکین سے ملک بھر میں کھلی کچہریاں لگا کر عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شیری رحمان، نوید قمر، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی اور نوابزادہ افتخار احمد خان بابرشرکت کی۔ اس موقع پر شہادت اعوان، ساجد طوری، سید مرتضی احمد، احسان مزاری، عابد بھیو، رضا ربانی کھر، تسنیم قریشی، مہیش ملانی، محمد علی شاہ باچہ اور مہر ارشاد احمد سیال نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔