نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی پنجاب ہاو ¿س اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پنجاب کے گورنر کے لئے میرا نام نامزد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری صاحب ، چیرمین بلاول بھٹو صاحب اور فریال تالپور کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔ جب سے سیاست شروع کی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوں امید ہے جب تک ہوں پی پی پی میں رہوں گا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں پل کا کردار ادا کروں گا۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز میری بہن ہے۔ ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ میری پوری کوشش ہے کہ پنجاب سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو ¿س کے دروازے صرف پیپلز پارٹی ورکرز کے لئے نہیں بلکہ پورے پنجاب کی عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ میں نے گورنر شپ کو انجوائے نہیں کرنا بلکہ کام کرنا ہے۔ سردار سلیم حیدرنے کہا کہ پنجاب میں پولیٹکل اسپیس لینا ہمارا حق ہے۔سیاسی استحکام لائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ساری صحافیوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔