پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا
میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور
افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نصراللہ گڈانی کی
فیملی کے ساتھ ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت ِسندھ نے نصراللہ گڈانی کو بروقت
طبی امداد اور انہیں بہتر طبی سہولیات کیلے کراچی منتقل کیا لیکن وہ جانبر نا
ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ نصراللہ گڈانی شہید پر حملے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی
گرفت میں ہوں گے،۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین
رکھتی ہے اور صحافیوں پر حملے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
شازیہ مری نے دعا ہے کہ اللہ عزوجل مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور اہل
خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔