سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارکباد دی۔ صدر زرداری نے صدر شہزاد شوکت، سیکرٹری علی عمران اور تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وکلاءبرادری کی جانب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کا انتخاب عاصمہ جہانگیر کی خدمات کا اعتراف ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آئین ہم سب کے لیے ایک مقدس دستاویز ہے۔