اسلام آباد، 19 اگست، 2024 – معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر NOWPDP عمیر احمد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران، جناب عمیر احمد نے سندھ کے علاقے میں BISP کی معذور خواتین کیلئے سفری فوائد سمیت دیگر اہم سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ معاشرے کے دیگر افراد کی طرح معذور افراد کو بھی یکساں مواقعوں تک رسائی حاصل ہو نی چاہیئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اس اقدام کو سراہا اور ان فوائد کو دوسرے صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر تک پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا جہاں معذوری کی شرح زیادہ ہے۔ انہوں نے معذوری کے سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور فارم ب جیسے ضروری دستاویزات کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ جناب عمیر احمد نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے بی آئی ایس پی کی جاری کوششوں کو سراہا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے NOWPDP کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ — |