چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی نے مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں طلبہ اور پولیس کی شہادت کی اطلاعات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی اور سفاکیت کی انتہا ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ امن کو سبوتاژ کرنے والے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ مستونگ دھماکہ کے ذمہ داران قانون کے ہاتھوں اور اپنے منطقی انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ حکومتِ بلوچستان دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اپنے شہریوں کی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ بلوچستان پولیس کی دہشتگردی کے خاف جنگ میں قربانیاں ناقابلِ فراموش اور لازوال ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیا۔