پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی، پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 19 مئی جمعہ کو تین بجے سہہ پہر بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔