پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کے سیل کی مرکزی جنرل سیکریٹری ملائکہ رضا نے تربت بلوچستان میں چھ مزدوروں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ملائکہ رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انسانی حقوق سیل تربت میں محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔ بے گناہ مزدوروں کے قاتل ناقابل معافی ہیں۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر بے نقاب کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔ ملائکہ رضا نے مقتول مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔