چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشگردانہ حملوں میں 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن و ارضِ وطن کی حفاظت کی خاطر جانیں دینے والے جوان قوم کے محسن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حملوں میں ملوث مجرموں سے شہدائ کے پاک خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔ پاکستانی قوم دہشتگردوں کا صفایا کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ہے۔ |