پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی خوشاب میں کی جانے تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دولت کے پجاری عمران خان نے پیسوں کے لالچ کی وجہ سے پی سی بی سے دغابازی کرکے کیری پیکر کے پاس چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی اور بھارتیوںسے رقم لینے والے بھی عمران خانی ہیں۔ دولت کی ہوس کی وجہ سے انہیں یہ بھی تمیز نہیں رہی اور وہ ممنوعہ فنڈز بھی لیتے رہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تو عمران خان بھیگی بلی بن کر بنی گالہ محل میں چھپے رہے۔ اس طرح انہوں نے بھارتیوں سے ملنے والی رقم کا حق ادا کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بشریٰ اور گوگی کی لوٹ مار کے قصے سامنے آرہے ہیں۔