پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ عبد اللہیان اور گورنر تبریز کا ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت پر اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ناک حادثے کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔انہوں نے ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاءکی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو صبر جمیل عطا فرمائے۔