پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس- 61 سے جی ڈی اے کے ٹکٹ ہولڈر سردار خیرمحمد کھوکھر نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے جی ڈی اے کو چھوڑنے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار خیر محمد کھوکھر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فریال تالپور کی خیر محمد کھوکھر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کیا۔ اس موقعے پر پی پی پی کے سینیئر رہنما عبدالستار بچانی، سابق صوبائی وزیر امداد علی خان پتافی، سابق ایم این اے ذوالفقار بچانی بھی موجود تھے۔