چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع واشک میں روڈ حادثہ پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر کوچ کے حادثے میں 29 قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حادثات کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیا ٹریفک مکینزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میںتمام شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔