سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونیوالے ظلم پرمسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ پیپلز پارٹی کا کشمیر اور فلسطین کے بارے میں ہمیشہ واضح موقف رہا ہے۔دہشتگردی کی موجودہ لہر میں پیپلز پارٹی فوج اور پولیس کیساتھ کھڑی ہے۔نگران حکومت قومی اداروں کو کیسے بیچ سکتی ہے؟ن ایگ سیاسی بیساکھیاں ڈھونڈھ رہی ہے۔8 فروری کو عوام فیصلہ کرینگے کہ وو ٹ کس کو ڈالنا ہے۔پاکستانی عوام اس مرتبہ سلیکشن قبول نہیں کریگی۔سید سبط الحیدر بخاری, نذیر ڈھوکی اور ہدایت اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اور اس پے مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔فلسطین کے ایشو میں پاکستان پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی بات کی۔بلاول بھٹو زرداری وہ واحد رہنما ہیں جو فلسطین کے سفارت خانے میں گئے اور بات کی۔اج فوج اور پولیس دہشتگردی کی نئی لہر کی زد میں آئی ہوئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔بلاول بھٹو زرداری اسلام اباد پہنچ رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کا 6 روزہ دورہ کریں گے جہاں پہ وہ ورکرز کنونشنز سے خطاب کرینگے۔سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری اج ایبٹ آباد جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس بار یوم تاسیس بلوچستان میں منائے گی۔اس سلسلہ میں 30 نومبر کوکوئٹہ میں جلسہ عام ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچے جا رہے ہیں۔نگران حکومت کیسے قومی اثاثے بیچ رہی ہے ؟ پی پی پی پی آئی اے ملازمین کے بارے میں فکر مند ہے۔ ن لیگ دور کے وفاقی وزیر نجکاری کمیشن میں بیٹھے ہیں۔پی پی پی نے میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کرانے کی بہت کوشش کی۔ جب بھی مسلم لیگ کو پی پی پی کی ضرورت تھی ہم نے مثبت کردار ادا کیا۔ لوگوں کو نظریاتی بدیانیتی نظر آتی ہے سب کو پتہ چل جاتاہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ ن نے بلوچ رہنماو ¿ں سے کوئی چارٹر دستخط کیا ہوگا۔ائندہ بلوچستان میں کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ن لیگ سیاسی بیساکھیوں کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے۔8 فروری کو پتہ چلے گا عوام کس کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ 8فروری کے بعد نمبر گیم دیکھ کے حکومت سازی کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن کا بیانیہ چھوڑ کر آئے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا ہے؟ پاکستان کی عوام اس مرتبہ سلیکشن قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان کی عوام سلیکشن نہیں فری اینڈ فیئر انتخابات مانگ رہی ہے۔مسلم لیگ اداروں کو متنازعہ بناتی ہے۔ ادارے غیر جانبدار ہیں۔