پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں 13 کان کنوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا
اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی
پی پی چیئرمین نے سنجدی کے علاقے میں ایک کوئلے کی کان کے اندر گیس پھیلنے کے
نتیجے 11 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی
تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے د ±کی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو
مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کہا واقعے میں ملوث ملزمان
کو فوری گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کان کنی سیکٹر میں
آئے روز پیش آنے والے حادثات اور ہلاکتوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتِ
بلوچستان کان کنی کے شعبے میں قوانین پر عملدرآمد اور کان کنوں کے تحفظ کو یقینی
بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے محنت کشوں کی نمائندہ
جماعت ہے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔