لاہور، 16 جنوری 2024: پاکستان پیپلز پارٹی پارلینیٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی بلاول ہاؤس لاھور میں ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی۔ سابق صدر نے لاھور کے این اے 127 پر چوہدری محمد سرور کیجانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور چوہدری محمد سرور  نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور کا شفاف  انتخابات کروانے پر بھی زور دیا۔