صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر” ایک زرداری سب پہ بھاری” کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویںسالگِرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت انچارج سنٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی انچارج پیپلز لیبر بیورو و ممبر سی ای سی چوہدری منظور احمد ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا اور راجہ عمران اشرف تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں نرگس فیض ملک، افتخار شہزادہ اور راولپنڈی اور اسلام سٹی کے پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مرد حر نے بی بی شہید کی شہادت کے بعد مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کو ایک ایسی تحریک میں بدل دیا جو نہ صرف پاکستان کے اتحاد بلکہ قومی سلامتی کی نمائندگی کرتی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کو بحال کرتے ہوئے صدر زرداری نے نہ صرف وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کو تقویت بخشی بلکہ صدارتی اختیارات منتقل کرتے ہوئے غیر سیاسی قوتوں کے لیے گورننس میں مداخلت کے مواقع کم کر دیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے علاقائی شناختوں کی پہچان کروائی۔ صدر مملکت کے مفاہمت کے نقطہ نظر نے اہم سنگ میل کی قیادت کی اور جمہوریت اور لوگوں کے حقوق کی جدوجہد پر زور دیا۔ مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی نرسری کے طور پر آصف علی زرداری کی میراث نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، جو پاکستان کے جمہوری منظر نامے اور قومی استحکام کو تشکیل دے رہی ہے۔