پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ کران کی توجہ جیکب آباد میں پولیس کے تعاون سے جناب محمد میاں سومرو (ا ±میدوار این اے 190 جیکب آباد) کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی طرف مبذول کرائی ہے۔ سومرو آزاد امیدوار ہیں اور 2 ویڈیوز منسلک کر رہے ہیںجن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ امیدوار کو پولیس کی طرف سے پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل ووٹرز میں خوف پھیلانے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں اور پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں۔ تاج حیدر نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ برائے مہربانی قانون کے تحت کارروائی کریں۔