سابق کونسلر سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد اقبال انجم کی چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر محترمہ روبینہ خالد سے ان کے آفس میں ملاقات جھنگ سمیت ڈویڑن فیصل اباد میں مستحق خواتین کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا اس ضمن میں سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اقبال انجم کا کہنا تھا کہ جھنگ میں منظم گروہ عرصہ دراز سے مختلف نام بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح خواتین کی رقوم پر ڈاکہ ڈال رہا ہے مستحق خواتین کی رقوم کو لوٹنے میں فرنچائزر ریٹیلرز اور اس کے ساتھ مقامی بینک کا عملہ بھی شامل ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران جو کہ مونیٹرنگ کے لیے تعینات کیے گئے تھے ان کی جانب سے بھی کوئی مونیٹرنگ سامنے نہیں ائی شہر کے ہر سینٹر پر ضلع بھر میں مستحی خواتین کی رقوم میں ہزار سےدہزار روپے تک کی کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ متعدد سینٹرز پر تو مکمل رقوم ہی سرے سے غائب کر دی جاتی ہے اس ضمن میں بلیک لسٹ فرنچائزرز کو اس عمل کے لیے ڈیوائسز دی گئی ہیں جو کہ مستحق خواتین کی رقوم کو لوٹ رہے ہیں اس ساری صورتحال پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر محترمہ روبینہ خالد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جھنگ پر خصوصی توجہ دینے کے لیے سپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اس ضمن میں اقبال انجم نے مزید زور دیا کہ سینٹرز پر مستحق خواتین کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے والے بدنام زمانہ فرنچائزرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ دیگرز کو عبرت ہو سکے ۔ |