پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاو ¿س میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر سندھ کی سیاسی و انتظامی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو نے بھی ملاقات کی اور بدین کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے رکن سندھ اسمبلی خرم سومرو اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو نے ملاقات کرکے ٹنڈو محمد خان کے عوام اور ان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی نے ملاقات نے بھی ملاقات کرکے کیماڑی کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی۔