چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ
حکومت میں محکمہ توانائی و پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے
بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے
متعلق بریفنگ دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لیبر
بیورو کے انچارج چوہدری منظور نے بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کرکے مزدوروں کے مسائل
اور ان کے حل پر گفتگو کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز ڈاکٹر فورم کے صدر
ڈاکٹر کریم خواجہ نے بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی، اس موقع پر شعبہ طب سے متعلق
ہیلتھ ورکر کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے
چیئرمین سے رکن سندھ اسمبلی آصف خان نے بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیماڑی
کے عوام اور ان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔