پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی لیڈروں سے ملاقاتیں کیں۔ پی پی پی خیبرپختونخوا کے نائب صدر ساجد حسین طوری ، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی اور حشام ریاض، پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قمر زمان کائرہ سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر ،پی پی پی سرگودھا کے ڈویڑنل صدر تسنیم قریشی ، پی پی پی لودھراں کے رہنما اقبال خان راندھو اور پی پی پی وہاڑی کے رہنما محمود حیات ٹوچی خان، پی پی پی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژن صدر سردار قیضار خھان، قومی اسمبلی کے رکن سردار فتح اللہ خان میاں خیل، کئے پی اسمبلی کے رکن سردار احسان اللہ خان میاں خیل، تحصیل دیر دربن کلاں کے سردار ہمایوں خان میاں خیل اور تحصیل میئر پروا کے سردار فخراللہ خان میاں خیل اور پیپلزسیکریٹریٹ اسلام آباد کے انچارچ سید سبط الحیدر بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقوں کی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور کارکنوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقبال خان راندھو سے ان کے بھائی مختیار راندھو کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔