پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پاکستان میں بسنے والے تمام ہندوﺅں خاص طور سندھ کے ہندوﺅں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر تمام پاکستانی ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973ءکا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جہاں امن اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا کلچر ہو۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک پاکستانی قوم ہم سب کو شدت پسندی اور عدم برداشت کی سوچ کو شکست دینا ہو گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی ملک کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔