چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کشمور – کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار و یکجہتی کا اظہار کیا اور نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ داخلہ ضیائ الحسن لنجار سے کچے کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات لیں اور زور دیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں امن و امان کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہی ہماری پالیسی ہے۔