چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیںاور دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور ان کی سرپرستی کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کا شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔