رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیر پگاڑہ سندھ کے عوام کے مسترد ٹولے کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ پیر پگاڑہ کو مرید نذرانہ ضرورت دیتے ہیں مگر ووٹ نہیں دیتے۔ موجودہ پیر پگاڑہ کے والد مرحوم کو بھی پیر جو گوٹھ سے دوبار شکست ہوئی تھی۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ حیدرآباد میں جی ڈی اے نہیں پیر پگاڑہ کے مریدوں کا شو تھا جو اپنے مرشد کا صرف دیدار کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے والے اپنی شکست کا بدلہ عوام کو تکلیف دے کر چکا رہے ہیں۔ جی ڈی اے کے کئی لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے منتیں کر رہے تھے مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے ان لوگوں کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں منافقوں، ٹھگوں اور مگرمچھوں کو بخوبی جانتے ہیں۔