اسلام آباد( یکم اگست 2022)
وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک جوکر نے فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر ملک کے معاشرے کو تباہ کیا عمران خان نے پاکستان میں گالی کلچر کو فروغ دیا اور پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں تاخیر انصاف میں تاخیرکے مترادف ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے سوال کرتے کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن دباو ¿ کا شکار ہے اوعمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہےدوسروں پر الزام وہ لگا رہا ہے جو خود ہر برائی اور فراڈ میں ملوث ہے۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران کی اپنی اولاد پاکستان میں نہیں اسی لیئے اسے پاکستان کی فلاح اور ترقی سے کوئی غرض نہیں اور عمران خان نے فارن فنڈنگ کے زریعئے پاکستان کے معاشرے اور معیشت کو تباہ کیا،الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے عمران دباو ¿ کا حربہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان مودی کی جارحیت پر خاموش رہا،الیکشن کمیشن ڈر اور پریشر سے باہر آکر ملک اور قوم سے انصاف کرے۔