پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے دونوں ایوان نمائندگان سے دوتہائی اکثریت سے منظور ہونے والی آئینی ترامیم پر جمہوریت پسند طبقات کو مبارکباد دی ہے ۔ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت اور کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔ پارلیمان کے اندر اور باہر آئین کی بالادستی کیلئے موثر آواز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثالی کردار پر پیپلز پارٹی کو فخر ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف میاں نواز شریف مولانا فضل الرحمان، اور دیگر قائدین کا جمہوری سفر میں ایک اور کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی سیاسی قیادت سے مسلسل مشاورت کے بعد آئینی ترمیم پارلیمان کے لازمی جزو خصوصی پارلیمانی کمیٹی سے منظور شدہ ترمیم دونوں ایوانوں سے پاس ہوئی ہےسینٹ اور قومی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم منظوری پر حکومتی اتحادی جماعتوں اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے۔نظیر بھٹو شہید کے میثاق جمہوریت میں عدالتی اصلاحات وعدے پر عملدرآمد ہوگا اٹھارویں آئینی ترمیم کی طرح 26ویں آئینی ترمیمی مسودہ منظوری میں اکثریتی پارلیمانی سیاسی قائدین دستخط کنندہ ہیں آئینی ترمیم عدالتی نظام کو بہتر بنانے جلد انصاف فراہمی اور مساوی نمائندگی اصولوں کی جانب اہم پیش رفت ہےاعلءعدلیہ ججز تقرر کمیشن میں ججز ممبران پارلیمان کے ساتھ پاکستان بار کی بھی نمائندگی ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی مذاکراتی وفد کی جیل ملاقات کیلئے سہولت دلوائی لیکن جیک ملاقات کرنے والی پی ٹی آئی قیادت نے بدعہدی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاست میں ضد اور انا خطرے ناک رحجان نقصان دہ اور لچکدار رویہ طرز عمل میں ہی نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ کامیابی ہےآئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظوری ہو گئی ہے۔ اپوزیشن ممبران ملک کی بہتری کیلئے زمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔