ملک بھر سے 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔حمایت کرنیوالوں میں صاحبزادہ پیر احسان دانش قادری پیر آف بھلوال شریف ،مرکزی جنرل سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر محمود احمد عباسی سجادہ نشین ا?ستانہ عالیہ جنڈی شریف ،مرکزی کوآرڈینیٹر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حیدر حسنی سجادہ نشین شہبازپور شریف ،مرکزی ترجمان و ناظم سیاسی امور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان خواجہ محمد فرید کوریجہ جانشین کوٹ مٹھن شریف ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حسنین گیلانی سجادہ نشین بہگام شریف ،صدر شمالی پنجاب مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر عمار سعید سلیمانی سجادہ نشین مانگٹ شریف ،پیر سید علی نواز سجادہ نشین پیر سید بلال احمد سرکار،پیر سید محبوب شاہ کاظمی صدر تنظم اہلسنت انٹرنیشنل ، کے پی کےپیر سید علی اصغر شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی پنہ شریف ،پیر محمد داﺅد چشتی سجادہ نشین خانقاہ ایوبیہ سلطانیہ اٹک ،علامہ مخدوم پیر سید قاسم علی شاہ گیلانی سجادہ نشین حضرت شاہ چراغ لاہوری رحمةاللہ علیہ و حضرت سخی سیدن دیپالپوری ،صوبائی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان صوبہ پنجاب صاحبزادہ میاں عرفان گجردربار عالیہ قادریہ نوشاہیہ ، پیرمحمد نوازش گجرشامل ہیں۔اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے سردار یعقوب،نذیر ڈھوکی اور سجادہ نشینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ملک بھر میںپی پی پی کے جلسے ہورہے ہیں،ان جلسوں سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری خطاب کررہے ہیں ، 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کی پیپلز پارٹی کی حمایت پر ان کا شکر گذار ہوں۔پیپلز پارٹی نے قادیانی فتنہ کو آئینی طور پر ختم کیا، پی پی نے ہمیشہ ایسی قانون سازی کرتی ختم نبوت پر حرف نہ آئے،پاکستان کا کلمہ گو ختم نبوت کا پہرہ دیں گے،حب رسول ،حب اہلبیت اور حب صحابہ پر ہر کلمہ گو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے،ہم علمااور مشائخ کی خدمات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انتخابات کے دوران مباحثے ہوتے ہیں،بلاول بھٹو زرادری نے بھی ن لیگی قیادت کو اقتصادی پروگرام پر ڈیبیٹ کے لیے کہا ،ن لیگ ڈیبیٹ سے بھاگ رہی ہے، اس کے پاس اقتصادی ایجنڈا نہیں ہے۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے متعلق ایک سوال کے جواب میں نیئر بخاری نے کہا کہان کے خلاف ریاست نے مقدمات درج کیئے،عدالت نے ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا،یہ فیصلہ اگر غلط ہے تو وہ اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں۔ پیر محمود احمد عباسی نے کہا کہ سیاست کا ماحول ہے، پیر عظام نے فیصلہ کیا ہےکہ ہم پیپلز پارٹی کی حمایت کرینگے۔پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا،ایٹم کی بنیاد رکھی،ختم نبوت کا قانون بنایا،مزدور کو عزت دی اور ان کی تنخوا ہوں کو ڈبل کیا،مشائخ کی ایک بڑی تعداد پی پی کی حمایت کریگی۔ قادنیت کے فتنہ کو آئینی طور پر ختم کیا پی پی پی کی حمایت کریں پیپلز پارٹی نے ختم نبوت کا قانون بنایا ہے پی پی پی نے مزدور کو عزت دی ہے شناختی کارڈ دیا مشائخ کی بڑی تعداد پی پی پی کی حمایت کررہی ہے۔مشائخ عظام نے کہا کہ مشائخ دیگر حلقوں کے علاوہ این اے 127سے بلاول بھٹو زرادری کی بھرپور حمایت کرینگے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔بلاول بھٹو زرادی سے صوفیا کا نصاب،مذہبی و سیاسی انتشار کا خاتمہ،تحفظ ناموس رسالت،ناموس اہلبیت و ناموس صحابہ پر بات کی جبکہ درگاہوں کی آمدنی درگاہوں پر ہی خرچ ہونی چاہیئے۔بلاول بھٹو زرداری نے ان سب باتوں سے اتفاق کیاکہ کامیابی کی صورت میں ان مطالبات پر قانون سازی کی جائیگی۔