پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ووٹنگ سے 48گھنٹے قبل ایک جماعت نے واردات ڈالی کہ ہر اخبار کے فرنٹ پیج پر نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کا اشتہار شائع ہوا، اشتہارات کے ذریعے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا،یہ دھوکہ دہی ہے ، ن لیگ آج تک پنجاب سے باہر نہیں نکلی، ن لیگ کی قیادت پنجاب کو مشکل میں چھوڑ کر بھاگ گئی تھی ،الیکشن کے دن کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس کو قبول نہیں کریں گے، جھرلو الیکشن کروانے میں ن لیگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے،ہم ووٹ چوری نہیں ہونے دینگے اگرووٹ چوری ہوئے تو ہم نتائج تسلیم نہیں کرینگے۔میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے گزشتہ دن دو ٹوک بات کی کہ کسی کو مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،مینڈیٹ چوری کیا گیا تو ان کا ایسا پیچھا کریں گے کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔کیا یہ جمہوریت کا انتقام نہیں کہ نواز شریف کا ووٹ شیر پر نہیں عقاب کو جائے گا۔ووٹنگ سے 48گھنٹے قبل ایک جماعت نے واردات ڈالی کہ ہر اخبار کے فرنٹ پیج پر نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کا اشتہار شائع ہوا، ن لیگ نواز شریف کے خود ساختہ نعرے سے وزیراعظم کا نعرہ لگا رہے ہیں، اشتہارات کے ذریعے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا،یہ دھوکہ دہی ہے ،یہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے معاملات طے ہو چکے ہیں،ن لیگ کی فتح کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، ، الیکشن کمیشن ن لیگ کی طرف سے دیئے گئے اشتہار کا نوٹس لے۔الیکشن سے پہلے جشن منانے کا کیا مطلب ہے؟ن لیگ آج تک پنجاب سے باہر نہیں نکلی،پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ن لیگ کی قیادت پنجاب کو مشکل میں چھوڑ کر بھاگ گئی تھی،2013 میں بھی نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دی گئی۔پلوشہ خان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہماری دھرتی ماں کا زیور ہیں،ان کو بیچنے نہیں دینگے،وہ شخص آج کس کیساتھ کھڑاہے؟ہمیں تحریک چلانے پر مجبور نہ کریں۔مری میں موٹر وے اور کشمیر تک ٹرین سروس شروع کرنے سے لینڈ مافیا اور ٹمبر مافیا کو فائدہ پہنچے گا۔ایشیئن ٹائیگر بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں،پچھلے 16ماہ میں جو وزارت خزانہ نے کیا وہ سب کے سامنے ہے۔الیکشن والے دن انٹر نیٹ بند کرنے کی افواہیںگردش کر رہی ہیں،اس کے پیچھے کوئی واردات ڈالنے کی تیاری تو نہیں کی جارہی۔آج الیکشن کے دن کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس کو قبول نہیں کریں گے، نو مئی والے آج ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ1100 سینیٹری ورکرز کو ووٹ ڈالنے سے محروم کردیا گیا ہے، جھرلو الیکشن کروانے میں ن لیگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے،ہم ووٹ چوری نہیں ہونے دینگے،سسٹم کو بٹھایا گیا تو یہ پاکستان کے خلاف سازش ہوگی،ووٹ چوری ہوئے تو ہم نتائج تسلیم نہیں کرینگے۔نذیر ڈھوکی نے کہا کہ ہماری ایجنٹ پوری نظر رکھیں گے کہ ووٹ چوری نہ ہوجبکہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی اور سرکاری ملازمین کو مستقل کرینگے۔