پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مختلف محکموں کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیران اور معاونین خصوصی سے ملاقات کیں۔ محترمہ فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جنگلات بابل خان بھیو، سرفراز راجڑ، سلیم بلوچ، جنید ب ±لند اور منصور شاہانی نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی۔ محترمہ فریال تالپور سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر و معاونین خصوصی نے سندھ کابینہ میں انہیں نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر و معاونین خصوصی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ فریال تالپور نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر و معاونین خصوصی کو عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ |