اسلام آباد(27 ستمبر 2022)
وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عطا شازیہ مری نے آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں سے ملک میں ہر طرف تباہی ہی تباہی نظر آ رہی ہے اور صوبہ سندھ، بلوچستان اور وسیب میں عوام سخت مشکلات کے شکار ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بارش اور سیلاب متاثرین افراد کے بحالی و رلیف کیلئے اقدامات اٹھائے رہی ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی بھی حقدار محروم نہیں ہوگا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے بارش اورسیلاب کے متاثرین کے پاس پہنچیں اور کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں زراعت مکمل طور تباہ ہوگئی ہے،پاکستان اس وقت تباہ کن سونامی کا سامنا کر رہا ہے اوریہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکو رنگ کا نہیں بلکہ عوام کی ان کی خدمت کرنے کا ہے لوگ مدد کے لیئے پکار رہے ہیں، حالات بہت خراب ہیں۔