پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں سے 9جون 2022ءبروز جمعرات تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کونسلر ،خواتین، لیبرکے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ہدایات کی ہے کہ اپنی درخواستیں سادہ کاغذ پر بنام صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز مورخہ 9جون تک انچارج پی پی پی سنٹرل سیکریٹریٹ سید سبطل حیدر بخاری کے پاس جمع کرائیں۔ |