سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سردار مقصود لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے سردار مقصود لغاری کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار مقصود لغاری مرحوم اچھے دوست اور مخلص انسان تھے۔ سابق صدر پاکستان نے سردار مقصود لغاری مرحوم کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔