اسلام آباد (17 جون 2022)
 سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز) کے انتخابات میں پرویز شوکت کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے الگ الگ پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پرویز شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی۔