اسلام آباد (5 ستمبر 2022)
 سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہو سکتا۔ ہم اپنے اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر محب وطن ہے۔ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن ان کی امداد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے جبکہ کے پی اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔